مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في اللعب بالنرد وما جاء فيه باب: چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27823
٢٧٨٢٣ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان ابن بريدة عن (أبيه) (١) عن النبي ﷺ قال: "من لعب بالنردشير فكأنما غمس يده في لحم خنزير ودمه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے چوسر کھیلی گویا کہ اس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أمه).