مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(باب) من كان يسجد على كور العمامة (ولا) يرى به بأسا باب: جن حضرات کے نزدیک عمامے کے بیچ پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 2776
٢٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) عبيد اللَّه عن محمد بن راشد عن مكحول: أنه كان يسجد على كور العمامة، فقلت له، فقال: إني أخاف على بصري من برد الحصى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول عمامے کے پیچ پر سجدہ کرتے تھے۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے کنکریوں کی وجہ سے اپنی بصارت کے نقصان کا ڈر ہے اس لئے ایسا کرتا ہوں۔