مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
حدیث نمبر: 27747
٢٧٧٤٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا ديلم بن غزوان قال: حدثنا ثابت عن أنس قال: حضرت (حربًا) (١) فقال عبد اللَّه بن رواحة: ⦗٣٤٨⦘ يا نفس ألا أراك تكرهين الجنة … أحلف باللَّه لتنزلنه طائعة أو لتكرهنه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : میں جنگ میں حاضر تھا کہ حضرت عبد اللہ بن رواحہ نے کہا : اے نفس ! میں دیکھ رہا ہوں کہ تجھے جنت میں جانا پسند نہیں۔ میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تجھے جنت میں جانا ہوگا خواہ خوش ہو کر جا یا ناخوش ہوکر۔
حواشی
(١) في [هـ]: (حرب).