مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
٢٧٧٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي أن رسول اللَّه ﷺ كان يبني المسجد وعبد اللَّه بن رواحة يقول: أفلح من يعالج المساجدا. ورسول اللَّه ﷺ يقول: قد أفلح من (يعالج) (١) المساجدا (و) (٢) (يتلو) (٣) القرآن قائمًا وقاعدًا ورسول اللَّه ﷺ يقول: "و (يتلو) (٤) القرآن قائمًا وقاعدا" وهم يبنون المسجد (٥).حضرت ابو جعفرخطمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کی تعمیر کرانے میں مصروف تھے اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ یہ شعر پڑھ رہے تھے : : کامیاب ہوگیا جس نے مسجد بنانے کی محنت کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق فلاح پا گیا جس نے مسجد بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ مصرعہ پڑھا۔ : وہ قرآن پڑھتا ہے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ قرآن کی تلاوت کرتا ہے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر ۔ اس موقع پر صحابہ مسجد کی تعمیر کر رہے تھے۔