مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
حدیث نمبر: 27727
٢٧٧٢٧ - حدثنا ابن فضيل عن عاصم قال: ما (سمعنا) (١) الحسن يتمثل ببيت من شعر (قط) (٢) إلا هذا البيت: ليس من مات فاستراح بميْت … إنما الميت ميت الأحياء ثم قال: (و) (٣) صدق واللَّه إنه ليكون حيًا وهو ميت القلب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے کبھی بھی حسن بصری کو کسی شعر کے مصرعہ کو بطور تمثیل پڑھتے ہوئے نہیں سنا سوائے اس شعر کے : : اصل مردہ وہ نہیں جو مرگیا اور آرام پا گیا اصل مردہ تو وہ ہے جو زندگی میں مردہ ہے۔ پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! شاعر نے سچ کہا : بیشک وہ زندہ ہے اس حال میں کہ دل مردار ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (سمعت).
(٢) سقطة من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ، م].