مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
حدیث نمبر: 27699
٢٧٦٩٩ - حدثنا حفص بن غياث عن مجالد عن الشعبي قال: ذكر عند عائشة حسان فقيل لها: إنه قد أعان عليك، وفعل وفعل، فقالت: مهلًا فإني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن اللَّه يؤيد حسان في شعره بروح القدس" (١).مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے حضرت حسان کا ذکر ہوا تو آپ سے کہا گیا : بیشک انہوں نے تو آپ کے خلاف مدد کی اور ایسا اور ایسا کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : چھوڑو، یقینا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا : اللہ تعالیٰ نے حسان کی شعر کہنے میں روح القدس یعنی حضرت جبرائیل کے ذریعے مدد فرمائی۔