حدیث نمبر: 27698
٢٧٦٩٨ - حدثنا حفص بن غياث عن مجالد عن الشعبي قال: استأذن (حسان) (١) النبي في قريش، قال: "كيف تصنع بنسبي فيهم؟ " قال: أسلك منهم كما تسل الشعرة من العجين (٢).
مولانا محمد اویس سرور

امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت حسان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قریش کے بارے میں اشعار کہنے کی اجازت مانگی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم ایسا کیسے کرسکتے ہو حالانکہ میرا نسب بھی ان ہی میں سے ہے۔ انہوں نے عرض کیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان میں سے ایسے نکال لوں گا جیسا کہ آٹے سے بال کو نکال لیا جاتا ہے۔

حواشی
(١) في [ط]: (لصبيان).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27698
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل ضعيف؛ الشعبي تابعي، ومجالد ضعيف، أخرجه أبو زيد القرشي في جمهرة أشعار العرب (ص ٢٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27698، ترقيم محمد عوامة 26541)