حدیث نمبر: 27668
٢٧٦٦٨ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن أبي مالك الغفاري قال: إذا دخلت بيتًا فيه المشركون فقل: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين، يحسبون أنك قد سلمت عليهم، وقد صرفت السلام عنهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مالک غفاری نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی ایسے گھر میں داخل ہو جس میں مشرکین موجود ہوں تو تم یوں کہو : السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ ۔ ترجمہ : ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو، وہ سمجھیں گے کہ تم نے ان کو سلام کیا حالانکہ تم نے ان سے سلام کو پیری دیا ہے۔