حدیث نمبر: 27663
٢٧٦٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير أن رجلا عطس عند النبي ﷺ فشمته ثم عطس فشمته ثم عطس (فشمته ثم عطس) (٢) الرابعة فقال له النبي ﷺ: "إنك مضنوك (فامتخط) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی پھر اسے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، اسے پھر چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، پھر جب چوتھی مرتبہ اسے چھینک آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا : تم تو زکام میں مبتلا ہو، جاؤ جا کر اپنی ناک صاف کرو۔

حواشی
(١) في [جـ، ز]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ز، ط، هـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فامتخطه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27663
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل، ومنقطع حكمًا؛ محمد بن جعفر تابعي، وابن إسحاق مدلس.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27663، ترقيم محمد عوامة 26506)