حدیث نمبر: 27661
٢٧٦٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن مصعب بن ⦗٣١٧⦘ عبد الرحمن بن ذؤيب قال: عطس رجل عند (ابن) (١) الزبير فشمته، ثم عطس فشمته، ثم عطس (في) (٢) الثالثة فشمته، ثم عطس في الرابعة فقال له ابن الزبير: إنك مضنوك (فامتخط) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مصعب بن عبد الرحمن بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو حضرت ابن زیبر کے پاس چھینک آئی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی۔ اسے پھر چھینک آئی، تو آپ نے دوبارہ یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اسے تیسری مرتبہ پھر چھینک آئی تو آپ نے اسے یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی، پھر جب چوتھی مرتبہ اسے چھینک آئی تو حضرت عبد اللہ بن زبیر نے اس سے فرمایا : بیشک تم تو زکام میں مبتلا ہو تم اپنی ناک صاف کرو۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) (في) زيادة من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فامتخطه).
(٤) مجهول؛ لجهالة مصعب بن عبد الرحمن.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27661
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27661، ترقيم محمد عوامة 26504)