مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في تشميت العاطس، من قال: لا يشمت حتى يحمد الله باب: چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہہ کر دعا دینے کا بیان اور جو شخص یوں کہتا ہے کہ یرحمک اللہ نہیں کہا جائے گا یہاں تک کہ چھینکنے والا الحمد للہ کہے
٢٧٦٥٥ - حدثنا (يعلى) (١) بن عبيد عن أبي (منين) (٢) عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: كنا جلوسا عند النبي ﷺ فعطس رجل (من القوم) (٣) فحمد اللَّه فقال النبي: (يرحمك اللَّه)، ثم عطس آخر فسكت، فلم يقل له شيئًا فقال: يا رسول اللَّه عطس هذا فقلت له: رحمك اللَّه، وعطست فلم تقل لي شيئًا، فقال: "إن هذا حمد اللَّه وأنت سكت" (٤).حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی کو چھینک آئی اس نے الحمد للہ کہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا یرحمک اللہ، پھر دوسرے کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کچھ نہیں فرمایا : اس آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو یرحمک اللہ کہہ کر دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کچھ دعا نہیں دی ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس نے الحمد للہ کہا تھا اور تو خاموش رہا ۔