مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27650

باب: ان لوگوں کا بیان جن میں ایک آدمی اجازت مانگے تو کیا سب کے لیے یہ کافی ہے؟

في القوم يستأذن منهم رجل هل يجزئهم؟

حدیث نمبر: 27650
٢٧٦٥٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في القوم يستأذنون، قال: قال: إن قال رجل منهم: السلام عليكم أندخل، أجزأ ذلك عنهم.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ان لوگوں کے بارے میں جو اجازت طلب کرنا چاہتے ہیں یوں ارشاد فرمایا : اگر ان میں سے ایک آدمی بھی یوں کہہ دے، السلام علیکم۔ کیا ہم داخل ہوجائیں ؟ تو یہ سب کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27650
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 26493»