مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27607
باب: (باب: وہ شخص جو ابو القاسم کہلائے جانے کو ناپسند کرے اگرچہ اس کا نام محمد نہ ہو)
(باب من كره أن يكنى أبا القاسم وإن لم يكن اسمه محمد)
حدیث نمبر: 27607
٢٧٦٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان الأحول قال: كنا نطوف ومعنا مقسم فجعل طاوس يحدثه ويقول: (أيها) (١) فقلنا: أبو القاسم، فقال: واللَّه لا أكنيه بها.مولانا محمد اویس سرور
سلیمان احول فرماتے ہیں کہ ہم لوگ طواف کر رہے تھے اس حال میں کہ حضرت مقسم ہمارے ساتھ تھے ، اور حضرت طاؤس ان سے باتیں کرنے لگے اور کہنے لگے : اے صاحب ! ہم نے کہا : ابو القاسم : تو حضرت طاؤس نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں ان کو اس کنیت سے نہیں پکاروں گا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (لها)، وفي [ث]: (أي هي)، وفي [ز]: (إنها)، وفي [هـ]: (إلينا).