مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب من كره أن يكنى أبا القاسم وإن لم يكن اسمه محمد) باب: (باب: وہ شخص جو ابو القاسم کہلائے جانے کو ناپسند کرے اگرچہ اس کا نام محمد نہ ہو)
حدیث نمبر: 27607
٢٧٦٠٧ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان الأحول قال: كنا نطوف ومعنا مقسم فجعل طاوس يحدثه ويقول: (أيها) (١) فقلنا: أبو القاسم، فقال: واللَّه لا أكنيه بها.مولانا محمد اویس سرور
سلیمان احول فرماتے ہیں کہ ہم لوگ طواف کر رہے تھے اس حال میں کہ حضرت مقسم ہمارے ساتھ تھے ، اور حضرت طاؤس باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے فرمایا : خاموش ہو جاؤ، ہم نے کہا : ابو القاسم : تو حضرت طاؤس نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں اس کنیت کو نہیں رکھتا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (لها)، وفي [ث]: (أي هي)، وفي [ز]: (إنها)، وفي [هـ]: (إلينا).