مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من رخص أن يكنى بأبي القاسم باب: جن لوگوں نے ابو القاسم کنیت رکھنے کی اجازت دی
حدیث نمبر: 27590
٢٧٥٩٠ - حدثنا أبو أسامة عن (فطر) (١) عن منذر عن محمد بن الحنفية قال: قال علي للنبي: إنْ وُلدَ لي غلام بعدك أسميه باسمك وأكنيه بكنيتك؟ قال: "نعم" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا : اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد میرے کوئی لڑکا پیدا ہوا تو کیا میں اس کا نام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر اور اس کی کنیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیت پر رکھ دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ہاں۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (قطن).