مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يسجد ويداه في ثوبه باب: اس آدمی کا بیان جو سجدہ کرے اور اس کے ہاتھ اس کے کپڑے میں ہوں
حدیث نمبر: 2759
٢٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش قال: رأيت يحيى بن وثاب يصلي في (مستقة) (١) بين اسطوانتين يؤم القوم، ويداه في جوفها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن وثاب کو دیکھا کہ وہ دو ستونوں کے درمیان پنی لمبی آستینوں والی قمیص پہنے نماز پڑھ رہے تھے، وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور ان کے ہاتھ اس چادر کے اندر تھے۔
حواشی
(١) في حاشية [ب]: (بضم فسكون ثم تاء مضمومة ويجوز فتحها فقاف: فروة طويلة الكم).