مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يدخل البيت ليس (فيه أحد) باب: اس آدمی کا بیان جو ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو
حدیث نمبر: 27503
٢٧٥٠٣ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: إذا دخلت بيتا ليس فيه أحد فقل: السلام علينا وعلى عباد اللَّه الصالحين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : جب تم ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو تو تم یوں کہو : (السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ ) سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔