مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقال له: ادخل بسلام باب: اس آدمی کا بیان جس کو یوں کہاجائے کہ سلامتی کے ساتھ داخل ہو جائو
٢٧٥٠٢ - حدثنا ابن علية عن يونس عن أبي (الجراح) (١) عن رجل من أهل ⦗٢٧٨⦘ الحجاز قال: (قالت) (٢) (لي) (٣): امرأتي ائتني بأبي هريرة حتى أستفتيه (عن) (٤) بعمق (شأني) (٥)، فأتيته فجاء معي، فلما انتهينا إلى الباب قال: ادخل الدار، فدخلت فقلت: هذا أبو هريرة (٦) قد جاء فقال: السلام عليكم أدخل؟ (فقلنا) (٧): ادخل بسلام، فعاد فقال: السلام عليكم أدخل، (فقلنا) (٨): ادخل بسلام، قال: قولوا: ادخل؟ فقال: السلام عليكم (أدخل) (٩)؟ (فقلنا) (١٠) (له) (١١): ادخل، فدخل (١٢).حضرت ابو الجراح فرماتے ہیں کہ اہل حجاز میں سے ایک آدمی نے بیان کیا کہ میری بیوی نے مجھے کہا : تم حضرت ابوہریرہ کو میرے پاس لے آؤ یہاں تک کہ میں ان سے اپنے متعلق فتویٰ پوچھ لوں ، پس میں آپ کے پاس آیا تو آپ میرے ساتھ آگئے، جب ہم دروازے پر پہنچے تو آپ نے فرمایا : گھر میں داخل ہو جاؤ ، تو میں داخل ہوگیا اور میں نے کہا : یہ حضرت ابوہریرہ آگئے ہیں۔ آپ نے فرمایا : السلام علیکم : کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے کہا : آپ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجائیں۔ آپ نے دو بارہ کہا : السلام علیکم، کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے پھر کہا : آپ سلامتی کے ساتھ داخل ہوجائیں۔ آپ نے فرمایا : تم لوگ یوں کہو کہ داخل ہوجائیں۔ آپ نے پوچھا : السلام علیکم، کیا میں داخل ہو جاؤں ؟ ہم نے ان سے کہا : داخل ہوجائیں ۔ پس آپ داخل ہوگئے۔