مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقول: أقرئ فلانا السلام باب: اس آدمی کا بیان جو یوں کہے : کہ فلاں آدمی کو سلام کہہ دینا
حدیث نمبر: 27364
٢٧٣٦٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي غفار عن أبي عثمان قال: جاء رجل إلى سلمان، فقال: إن فلانًا يقرئك السلام، فقال: مذ كم؟ فذكر أيامًا قال: أما لو لم تفعل لكانت أمانة (تؤديها) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت سلمان کے پاس آیا اور کہنے لگا : بیشک فلاں آدمی نے آپ کو سلام کیا ہے ۔ آپ نے پوچھا : کتنے دن پہلے ؟ اس نے دن ذکر کیے آپ نے فرمایا : اگر تم ایسا نہ کرتے تو یہ امانت تھی جس کا ادا کرنا تمہارے لیے ضروری تھا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (توفيها).