مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27352

باب: اس آدمی کا بیان جو کسی دوسرے آدمی کو سلام پہنچائے تو اس کو یوں کہا جائے

في الرجل يبلغ الرجل (السلام) ما يقول له؟

حدیث نمبر: 27352
٢٧٣٥٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: قال (لي) (١) عبد اللَّه: إذا لقيت عمر -أو كلمة نحوها- (فأقرئه) (٢) السلام، فلقيته فأقرأته (السلام) (٣) فقال: عليه - (أو وعليه) (٤) - السلام ورحمة اللَّه (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا : جب تم حضرت عمر سے ملو، یا اسی طرح کی کوئی بات فرمائی، تو ان کو سلام کہنا۔ راوی کہتے ہیں کہ جب میں آپ سے ملا تو میں نے ان کو سلام کہا۔ آپ نے یوں جواب دیا۔ علیہ، یا وعلیہ، السلام ورحمۃ اللہ۔

حواشی
(١) زيادة (لي) من: [جـ، ز].
(٢) في [ط]: (فأقر).
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) في [ح]: (وعليه)، وفي [ز]: (أو عليه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27352
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 26207»