مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل إذا انحط إلى (السجود) أي شيء يقع منه (قبل) إلى الأرض؟ باب: سجدے میں جاتے ہوئے کون سا عضوز مین پر پہلے رکھنا چاہئے؟
حدیث نمبر: 2735
٢٧٣٥ - حدثنا معتمر عن معمر قال: سئل قتادة عن الرجل إذا انصب من الركوع يبدأ بيديه؟ فقال: (يصنع) (١) أهون ذلك عليه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی رکوع سے سجدے میں جاتے ہوئے پہلے ہاتھ زمین پر لگادے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جو عمل اس سے زیادہ آسان ہے وہ کرنا چاہئے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يضع).