مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر (من) علامة النفاق باب: ان روایات کا بیان جو نفاق کی نشانیوں کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27271
٢٧٢٧١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ليث عن مجاهد قال: ثلاث من كن فيه فهو منافق وإن صام وصلى، وقال: (إني) (١) مسلم: إذا حدث كذب، وإذا أؤتمن خان، وإذا وعد أخلف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : تین چیزیں ایسی ہیں کہ جس میں بھی پائی جائیں تو وہ منافق ہوگا اگرچہ وہ نماز پڑھے اور روزہ رکھے اور کہے کہ بیشک میں مسلمان ہوں ، وہ یہ ہیں کہ جب بات کرے تو جھوٹ بولے، اور جب امانت رکھوائی جائے تو وہ خیانت کرے اور جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أبو)، وفي [ح]: (أبي).