مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27255
باب: ان روایات کا بیان جو جھوٹ کے بارے میں آئی ہیں
ما جاء في الكذب
حدیث نمبر: 27255
٢٧٢٥٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن مرة بن شراحيل قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق، حتى ما يكون للفجور في قلبه موضع إبرة يستقر فيه، [وإنه ليكذب ويتحرى الكذب حتى ما يكون للصدق في ⦗٢١٢⦘ قلبه موضع إبرة يستقر فيه] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں فسق کے ٹھہرنے کے لیے سوئی کے ناکہ کے برابر بھی جگہ نہیں رہتی اور بیشک کوئی آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سچ کے ٹھہرنے کے لیے سوئی کے ناکہ کے برابر بھی جگہ نہیں رہتی۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].