حدیث نمبر: 27255
٢٧٢٥٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن مرة بن شراحيل قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق، حتى ما يكون للفجور في قلبه موضع إبرة يستقر فيه، [وإنه ليكذب ويتحرى الكذب حتى ما يكون للصدق في ⦗٢١٢⦘ قلبه موضع إبرة يستقر فيه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر جگہ میں فسق ہوتا ہے تو یہ سچ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے اور بیشک کوئی آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر نیکی ہوتی ہے تو یہ جھوٹ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔

حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27255
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن الجعد (٨٨)، والشاشي (٨٨٠)، والمروزي في السنة (٧٦)، وهناد في الزهد (١٣٦٦)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٤٤٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27255، ترقيم محمد عوامة 26113)