مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقوم للرجل إذا رآه باب: اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کو دیکھ کر کھڑا ہو جائے
حدیث نمبر: 27237
٢٧٢٣٧ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن أنس قال: ما كان شخص أحب إليهم من رسول اللَّه ﷺ كانوا إذا رأوه لم يقوموا لما يعلمون من كراهيته لذلك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : کہ صحابہ کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ کوئی محبوب شخص نہیں تھا اور جب وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتے تھے تو کھڑے نہیں ہوتے تھے اس لیے کہ وہ لوگ اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو جانتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عفرا)، وفي [ز، ط]: (عفر).