مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقوم للرجل إذا رآه باب: اس آدمی کا بیان جو کسی آدمی کو دیکھ کر کھڑا ہو جائے
حدیث نمبر: 27236
٢٧٢٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن حبيب بن شهيد عن أبي مجلز قال: دخل معاوية بيتًا فيه عبد اللَّه بن عامر وعبد اللَّه بن الزبير، فقام عبد اللَّه بن عامر ولم يقم عبد اللَّه بن ⦗٢٠٦⦘ الزبير، (فقال) (١) معاوية لابن عامر: اجلس فإني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من سره أن يتمثل له الرجال قياما فليتبوأ مقعده من النار" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں حضرت عبد اللہ بن عامر اور حضرت عبد اللہ بن زبیر موجود تھے، حضرت عبد اللہ بن عامر ، تو کھڑے ہوگئے اور حضرت عبد اللہ بن زبیر کھڑے نہیں ہوئے۔ اس پر حضرت معاویہ نے حضرت عبد اللہ بن عامر سے فرمایا : بیٹھ جاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ آدمی اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فقام).