مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27223

باب: آدمی کو مسجد میں اسلحہ ظاہر کرنے اور سونتی ہوئی تلوار کے لینے سے روکا گیا

ما نهى عنه الرجل من إظهار السلاح في المسجد وتعاطي السيف مسلولا

حدیث نمبر: 27223
٢٧٢٢٣ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد قال: ملعون من ناول أخاه السيف مسلولا في المسجد] (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا : ملعون ہے وہ شخص جو مسجد میں اپنے بھائی کو سونتی ہوئی تلوار پکڑائے۔

حواشی
(١) سقط الخبر من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27223
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 26083»