مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة باب: کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
حدیث نمبر: 27192
٢٧١٩٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ابن عون قال: وقع رجل (في رجل) (١) فرد عليه آخر (فقالت) (٢) أم الدرداء: لقد غبطتك، إنه من ذب عن عرض أخيه وقاه اللَّه، - (قال: مسعر) (٣) - نفح أو لفح النار.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کی غیبت بیان کی تو دوسرے آدمی نے اس کی بات واپس لوٹا دی۔ اس پر حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا : تحقیق مجھے تجھ پر رشک ہے۔ اس لیے کہ جو شخص اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم کی ہوا کے جھونکے سے یا جہنم کی جلا دینی والی آگ سے محفوظ فرمائیں گے۔
حواشی
(١) سقط من: [ح].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [ز].