مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة باب: کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
حدیث نمبر: 27191
٢٧١٩١ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن (الحكم عن) (١) ابن (لأبي) (٢) الدرداء أن رجلا وقع في رجل فرد عنه آخر، فقال أبو الدرداء: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (٣): "من (ذب) (٤) عن عرض أخيه كان له حجابا من النار" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء کے ایک بیٹے نے ارشاد فرمایا : کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کی غیبت بیان کی تو دوسرے آدمی نے اس کو روک دیا۔ اس پر حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرے گا تو یہ اس کے لیے جہنم سے آڑ بن جائے گی ۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) في [ز]: (لابن أبي).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [جـ]: (رد).