مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27167
باب: اس آدمی کا بیان جو اس طریقہ سے بیٹھے کہ اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ لے
في الرجل يجلس ويجعل إحدى رجليه على الأخرى
حدیث نمبر: 27167
٢٧١٦٧ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن ابن سيرين أن هارون بن رئاب قال له وهو جالس على (سريره) (١) واضعا إحدى رجليه على الأخرى: يكره هذا (يا) (٢) أبا بكر؟ قال: (لا) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ہارون ابن رئاب نے ان سے پوچھا اس حال میں کہ وہ اپنے تخت پر بیٹھے ہوئے اپنی ایک ٹانگ کو دوسرے پر رکھے ہوئے تھے ؟ اے ابوبکر ! کیا اس کو مکروہ سمجھا جاتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: (سرير).
(٢) سقط من: [ح].
(٣) سقط من: [ط].