حدیث نمبر: 27124
٢٧١٢٤ - حدثنا معن (بن) (١) عيسى عن محمد بن هلال قال: رأيت سعيد بن المسيب وعمر بن عبد العزيز وسالما وعووة بن الزبير وجعفر بن الزبير وعبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة وأبا بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام (لا يحفون) (٢) شواربهم جدًا يأخذون منها أخذا حسنًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن ھلال فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب ، حضرت عمر بن عبد العزیز ، حضرت سالم ، حضرت عروہ بن زبیر ، حضرت جعفر بن زبیر، حضرت عبد اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ ، اور حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام کو دیکھا یہ سب حضرات اپنی مونچھوں کو مبالغے سے نہیں کترواتے تھے اور ان کو خوبصورتی سے سنوار لیتے تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ح]: (لا يخفون).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27124
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27124، ترقيم محمد عوامة 25989)