مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27062
باب: ان روایات کا بیان جو پڑوسی کے حق کے بارے میں منقول ہیں
ما جاء في حق الجوار
حدیث نمبر: 27062
٢٧٠٦٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن داود بن (فراهيج) (١) قال: سمعت أبا هريرة يحدث عن النبي ﷺ قال: "أوصاني جبريل بالجار حتى ظننت أنه يورثه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حضرت جبرائیل نے مجھے پڑوسی کے بارے میں وصیت کی یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ وہ اس کو وارث قرار دے دیں گے۔
حواشی
(١) في [ط]: (مراهيح).