مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في بر الوالدين باب: ان روایات کا بیان جو والدین سے نیک سلوک کے بارے میں ذکر کی گئیں
٢٧٠٤٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سليمان التيمي عن سعد بن مسعود عن ابن عباس قال: ما من مسلم له أبوان فيصبح وهو محسن إليهما إلا فتح اللَّه له بابين من الجنة، ولا يمسي وهو مسيء إليهما إلا فتح اللَّه له بابين من النار، ولا سخط عليه واحد منهما فيرضى اللَّه عنه حتى يرضى عنه، قال: (قلت) (١): وإن كانا ظالمين؟ (قال: وإن كانا ظالمين) (٢) (٣).حضرت سعد بن مسعود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جس مسلمان کے والدین زندہ ہوں اور وہ صبح کرے ان دونوں سے نیک سلوک کرتے ہوئے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کے دو دروازے کھول دیتے ہیں اور جو کوئی مسلمان شام کرے ان دونوں سے برا سلوک کرتے ہوئے تو اللہ اس کے لیے جہنم کے دو دروازے کھول دیتے ہیں اور جب ان دونوں میں سے کوئی ایک اس سے ناراض ہو تو اللہ اس سے راضی نہیں ہوتے یہاں تک کہ وہ اس ناراض کو راضی کرے، راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھاـ: اگرچہ وہ دونوں ظالم ہوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں ! اگرچہ وہ دونوں ظالم ہوں۔