مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27028
باب: بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
ما قالوا: في البر وصلة الرحم
٢٧٠٢٨ - حدثنا ابن عيينة عن (الزهري عن) (١) أبي سلمة بن عبد الرحمن أن عبد الرحمن عاد أبا (الرداد) (٢) فقال خيرهم وأوصلهم أبو محمد -يعني ابن عون-: ⦗١٤٦⦘ سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "قال اللَّه: أنا اللَّه وأنا الرحمن، وهي الرحم، شققت لها اسمًا من أسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته" (٣).حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت ابو الرداد کی عیادت کی تو انہوں نے فرمایا : ان میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ابو محمد یعنی حضرت عبد الرحمن بن عوف ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : اللہ نے فرمایا ! میں اللہ ہوں اور میں رحمن ہوں اور یہی رحم ہے میں نے اس کے لیے اپنے نام میں سے ایک نام مشتق کیا ہے ۔ پس جو شخص صلہ رحمی کرے گا تو میں اس کو جوڑ دوں گا اور جو شخص قطع تعلقی کرے گا تو میں اس کو کاٹ دوں گا۔