مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الغضب مما يقوله (الرجل) باب: ان روایات کا بیان جو غصہ کے بارے میں ہیں، اور آدمی غصہ میں کیا کہے
حدیث نمبر: 27023
٢٧٠٢٣ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عدي بن ثابت عن سليمان بن صرد قال: استب رجلان عند النبي ﷺ فجعل أحدهما تحمر عيناه، وتنتفخ أوداجه فقال رسول اللَّه ﷺ: "إني لأعرف كلمة لو قالها (١) لذهب عنه الذي يجد، أعوذ باللَّه من الشيطان الرجيم" (٢) فقال الرجل: وهل ترى بي من جنون؟ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن صرد فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دوسرے کو سب و شتم کیا پس ان دونوں میں سے ایک کی آنکھیں سرخ ہوگئیں اور اس کی گردن کی رگیں پھول گئیں۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص اس کو پڑھ لے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے۔ وہ کلمہ یہ ہے : أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ ۔ میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے، پس وہ آدمی کہنے لگا کیا تم مجھے مجنون سمجھتے ہو ؟
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (هذا).
(٢) في [ز]: زيادة (قال).