مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما لا ينبغي من هجران الرجل أخاه باب: اس بات کا بیان کہ آدمی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کرے
حدیث نمبر: 27015
٢٧٠١٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن التيمي عن أنس قال: لا هجرة بين المسلمين فوق ثلاث (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا : دو مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زائد قطع تعلقی جائز نہیں ہے۔