مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الرحمة من الثواب باب: ان روایات کا بیان جو رحم کے ثواب کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 27000
٢٧٠٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن (عبيد اللَّه) (١) بن عامر عن عبد اللَّه بن عمرو يرويه قال: "من لم يرحم صغيرنا ويعرف حق كبيرنا فليس منا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے ارشادفرمایا : جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہچانتا ، پس وہ ہم میں سے نہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).