مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الحياء وما جاء فيه باب: ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26992
٢٦٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن بكر قال: الحياء من الإيمان، والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء، والجفاء في النار.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت بکر نے ارشاد فرمایا : حیاء ایمان میں سے ہے اور ایمان جنت میں ہوگا۔ بےحیائی جفا ہے اور جفا جہنم میں لے جاتی ہے۔