مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الحياء وما جاء فيه باب: ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26983
٢٦٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس قال: ذكر عبد الرحمن ابن أبي (بكرة) (١) قال: قال: اشج بني عصر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن فيك ⦗١٣١⦘ لخلقين يحبهما اللَّه"، (قال) (٢): قلت ما هما؟ قال: "الحلم والحياء"، قال: قلت أقديما (كانا) (٣) (أم) (٤) حديثا؟ قال: " (لا) (٥)، بل قديما"، (قال) (٦): قلت: الحمد للَّه الذي جبلني على خلقين يحبهما (اللَّه) (٧) (٨).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک تمہارے میں دو خصلتیں ایسی ہیں اللہ جن سے محبت فرماتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھا : وہ دونوں کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : عجز و انکساری اور حیا۔ میں نے پوچھا : یہ پرانی ہیں یا جدید ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں بلکہ پرانی ہیں، میں نے کہا : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری فطرت میں دو خصلتیں رکھیں جو اللہ کو محبوب ہیں۔
حواشی
(١) في [ز]: (ليلى).
(٢) زيادة من: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (كان)، وفي [هـ]: (كان في).
(٤) في [جـ، ز]: (أو).
(٥) زيادة من: [جـ، ز].
(٦) سقط من: [جـ، ز].
(٧) سقط من: [جـ].