مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في الحياء وما جاء فيه باب: ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26982
٢٦٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الحياء شعبة من الإيمان" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے۔