مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ذكر في حسن الخلق وكراهية الفحش باب: ان روایات کا بیان جو اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق کے مکروہ ہونے کے بارے میں ذکر کی گئیں
حدیث نمبر: 26968
٢٦٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن حكيم بن جابر قال: قال رجل لرجل: أوصني قال: أتبع (السيئة الحسنة) (١) تمحها وخالق الناس خلقًا حسنًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکیم بن جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا : مجھے کچھ نصیحت کردو، اس شخص نے کہا : برائی کے بعد نیکی کرلیا کرو یہ نیکی اس برائی کو مٹا دے گی۔ اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیاکرو۔
حواشی
(١) في [ز]: (الحسنة السيئة).