مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من رخص أن يعتمد بمرفقيه باب: جن حضرات کے نزدیک سجدے کے دوران کہنیوں کو زمین پر ٹیکتا جائز ہے
حدیث نمبر: 2688
٢٦٨٨ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا الأعمش عن (حبيب) (١) قال: سأل رجل ابن عمر أضع مرفقي على فخذي إذا سجدت؟ فقال: اسجد كيف تيسر عليك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا میں سجدہ کرتے ہوئے اپنی کہنی کو اپنی ران پر رکھ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا جس طرح تمہارے لئے آسان ہو سجدہ کرلو۔
حواشی
(١) في [ب]: (خيثمة).