٢٦٨٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: أخرج إلينا علي بن الحسين سيف رسول اللَّه ﷺ فإذا قبيعته والحلقتان ⦗٨٠⦘ اللتان (فيهما) (١) الحمائل فضة، قال: فسألته فإذا هو قد نُحل (٢)، كان سيف منبه بن الحجاج السهمي اتخذه النبي ﷺ لنفسه يوم بدر، قال: وأخرج إلينا درعه فإذا هي يمانية رقيقة ذات (زُرافين) (٣) فإذا علقت بزرافينها (شمرت) (٤)، وإذا أرسلت مست الأرض (٥).حضرت عامر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن الحسین نے ہمیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلوار نکال کر دکھائی تو اس میں ایک قبضہ اور دو کڑے تھے جن میں چاندی کی حمائل تھی۔ راوی کہتے ہیں ۔ میں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا ۔ تو وہ ہدیہ کی ہوئی معلوم ہوئی۔ یہ منبہ بن حجاج سہمی کی تلوار تھی۔ جس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بدر کے دن اپنے لیے لیا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر انہوں نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زرہ دکھائی وہ دو کڑیوں والی باریک یمنی زرہ تھی۔