مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2681
باب: سجدوں میں اعضاء کو ایک دوسرے سے الگ کر کے رکھنا
التجافي في السجود
حدیث نمبر: 2681
٢٦٨١ - (وعن) (١) الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن النبي ﷺ قال: "إذا سجد أحدكم فليعتدل، ولا يفترش ذراعيه افتراش الكلب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے، اور کتے کی طرح اپنے بازوؤں کو بچھا کر نہ رکھے۔
حواشی
(١) سقط من [جـ].