مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
من رخص أن يتختم في (يمينه) باب: جو حضرات دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہننے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 26807
٢٦٨٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن الصلت ابن عبد اللَّه بن نوفل قال: رأيت بن عباس وخاتمه في يمينه ولا (أحسبه) (١) إلا أنه ذكر أن النبي ﷺ كذلك كان يلبسه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلت بن عبد اللہ بن نوفل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا۔ ان کی انگوٹھی ان کے دائیں ہاتھ میں تھی۔ اور میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بات بھی ذکر کی تھی کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح پہنا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ز]: (أحسب).