حدیث نمبر: 26782
٢٦٧٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين قال: رأى عمر في يد رجل خاتمًا من ذهب فنهاه عنه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ نے اس کو اس سے منع فرمایا۔
حواشی
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.