مصنف ابن ابي شيبه
كتاب اللباس
ما يقول الرجل إذا لبس الثوب الجديد باب: جب آدمی نیا کپڑا پہنے تو کیا کہے؟
حدیث نمبر: 26722
٢٦٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري (عن) (١) أبي نضرة قال: كان أصحاب النبي ﷺ إذا رأوا على أحدهم الثوب الجديد قالوا: تبلي ويخلف اللَّه (عليك) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نضرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ جب خود میں سے کسی پر نیا کپڑا دیکھتے تو یہ کہتے۔ تُبْلِی ، وَیُخْلِفُ اللَّہُ عَلَیْک۔ (تم اس کپڑے کو پرانا کرو اور اللہ تمہیں اس کے بعد اور عطا کرے) ۔
حواشی
(١) سقط في: [ز].
(٢) سقط من: [جـ].