حدیث نمبر: 26706
٢٦٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن علي بن صالح قال: حدثني أياد بن لقيط عن أبي رمثة قال: أقبلت فرأيت رجلًا جالسًا في ظل الكعبة فقال أبي: تدري من هذا؟ هذا رسول اللَّه ﷺ، فلما انتهينا إليه إذا رجل ذو وفرة وبه ⦗٥١⦘ ردع (١) عليه ثوبان أخضران (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے ۔ وہ کہتے ہیں۔ میں آیا اور میں نے بیت اللہ کے سایہ میں ایک آدمی کو بیٹھے دیکھا۔ میرے والد نے کہا تم جانتے ہو، یہ کون ہے ؟ یہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ پس جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے بالوں والی ایک ہستی تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر زعفران کی زردی کا اثر تھا اور دو سبز کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (و).