مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 26705
باب: بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
في اتخاذ الجمة والشعر
حدیث نمبر: 26705
٢٦٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن البراء قال: ما رأيت أجمل من رسول اللَّه ﷺ مترجلًا في حلة حمراء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں، کنگھی کیے ہوئے بالوں کے ساتھ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی جمیل نہیں دیکھا۔