حدیث نمبر: 26674
٢٦٦٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (عبيد اللَّه) (١) عن سعيد بن أبي سعيد أن ابن جريج سأل ابن عمر قال: رأيتك تصفر لحيتك (بالورس) (٢)؟ فقال ابن عمر: أما (تصفيري) (٣) (لحيتي) (٤) فإني رأيت رسول اللَّه ﷺ يصفر لحيته (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی سعید سے روایت ہے کہ حضرت ابن جریج نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا۔ کہا کہ میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ اپنی داڑھی پر ورس بوٹی کے ذریعہ زرد خضاب کرتے ہیں ؟ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : میرا اپنی داڑھی کو زرد خضاب کرنا تو (اس لئے ہے کہ) میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی داڑھی مبارک پر زرد خضاب کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ح، ز]: (بالورق)، وفي [ط]: (بالورن).
(٣) في [جـ]: (تصغير).
(٤) سقط من: [ز].